بہاولپور (آن لائن) سپریم کمانڈرحزب المجاہدین و چیئر مین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو وہی کچھ کرنا پڑے گا جو کہ 1971 ء میں بھارت نے بنگلا دیش میں کیا تھا اور اگر پاکستان یہ نہیں کر سکتا تو پرویز مشرف کے دور میں ہم سے چھینی گئی ہماری بندوق ہی ہمیں واپس کر دی جائے‘ تکلیف کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ آج پاکستان نے کشمیر کو بھلا دیا ہے۔
وہ جماعت اسلامی کے دفتر جامع مسجد الحق میں کشمیر کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی69 سالہ تحریک آج کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں بام عروج پر ہے‘ لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں‘ ہزاروں کشمیری ماؤں اور بہنوں کی عصمت دری کی گئی ہے سوائے جماعت اسلامی اور جماعت الدعوۃ کے آج کوئی بھی کشمیر کا نام نہیں لیتا۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے اور ہمارے بزدل حکمران صرف قرار دادوں تک محدود ہیں اور عالمی سطح پر بڑی طاقتوں نے بھی دہرے معیار کامظاہرہ کیا ہے ‘کشمیریوں کے قاتل مودی کا اسلامی ملکوں میں شاندار استقبال کیا جاتا ہے اور اس کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے ان اسلامی ممالک کے بزدل اور عیاش حکمرانوں کی وجہ سے عالم اسلام تحلیل ہو رہا ہے ‘طاغوتی قوتیں آج عالم اسلام پر ٹوٹ پڑی ہے اس کی مثال شام ،عراق،لیبیا اور یمن ہے‘ او آئی سی کشمیر کے معاملے میں بے جان ہو چکا ہے اور اعلانات کے باوجود آج تک او آئی سی نے کوئی کمیشن کشمیر نہیں بجھوایا او آئی سی میں تو اتنی ہمت بھی نہیں کہ وہ بھارت کو سفارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کرنے کی صرف دھمکی ہی دے سکے۔ کانفرنس سیجماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سید ذیشان اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔