کابل(اے پی پی) افغانستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں اورسیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے ڈپٹی گورنر سمیت 75عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکومتی اورسیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار اورلغمان میں امریکی جاسوس طیاروں نے کئی مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے 31ارکان ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔ان کارروائیوں میں بڑی تعددا میں اسلحہ وگولہ بارود کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیاہے۔سیکورٹیذرائع نے بتایا کہ ہرات اورارزگان میں سیکورٹی فورسز نے طالبان اوردیگر عسکری گروپوں کے خلاف کارروائیاں کیں جن میں کم سے کم 32طالبان ہلاک اور7 دیگر زخمی ہوگئے۔شمالی صوبہ قندوز میں ایک فضائی حملے میں طالبان کے ڈپٹی گورنر سمیت12جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق افغان فضائیہ کے حملے میں طالبان کے ڈپٹی گورنر ملا اسد اپنے 12ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔