بلدیہ کی نااہلی کے سبب حیدر آباد، لطیف آباد کچرے کا ڈھیر بن گیا، سید تسنیم زہر

128

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) پا کستان تحریک انصاف حیدرآباد وویمن ونگ کی صدر سیدہ تسنیم زہرہ، ریجن کی نائب صدر سیماشیخ، ضلعی کابینہ کی ثمن زہرہ،سید احتشام حسین جعفری، حرا فاطمہ و دیگر نے لطیف آباد کے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا۔ یونٹ 11 پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ تسنیم زہرہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی والے نہ جانے کس جرم کی سزا دے رہے ہیں پورا حیدرآباد اور لطیف آباد کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ہر جگہ گندگی اور تعفن ہے۔ لوگ کچرے کے ڈھیر پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بلدیہ حکام ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔