ترکی میں زیرعلاج شامی فوج کا ہواباز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

106

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک پولیس نے 4 مارچ کو ترکی کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہونے والے شامی جنگی طیارے کے زخمی پائلٹ کو انطاکیہ شہر کے ایک اسپتال میں علاج مکمل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ ترک حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور ترک مملکت کی جاسوسی کے الزام میں شامی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ شام کے ایک ہوا باز محمد صوفا کا جنگی طیارہ 4 مارچ کو ترکی کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔