دردانہ صدیقی تنظیمی دورے پر لاہورپہنچ گئیں

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی سہ روزہ تنظیمی دورے پر لاہورپہنچ گئیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ حلقہ خواتین صوبہ پنجاب کی شوریٰ کے اجلاس اور الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کی مشاورت میں شرکت کریں گی۔ علاوہ ازیں پیما کی صدر امت الزرین سے ملاقات اور لاہور کی یوسیز کی ناظمات کے ساتھ نشست کریں گی جس میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔