حیدرآباد(نمائندہ جسارت)سندھ یونائیڈ پارٹی کی جانب سے سائٹ ایریامیں محضر صحت اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی تیل اور گھی بنانے والی فیکٹری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا‘مظاہرین پلے کارڈزاٹھائے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔اس موقع پر مظاہرین جباربھٹو‘واحد بخش سنگراسی اوردیگر کاکہناتھاکہ سائٹ ایریا بھن موری میں غیر قانونی طورپر تیل اور گھی بنانے کی فیکٹری قائم ہے جہاں مرغیوں کی غلاظت اور دیگر مضر صحت اشیا سے تیل اور گھی بنایاجارہاہے جس کی بدبوسے پورے میں علاقے میں علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامناہے ‘انہوں نے کہاکہ سالہ سال سے چلنے والی مذکورہ فیکٹری سے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے مسائل جنم لے رہے ہیں اور علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبورہیں ‘ضلعی انتظامیہ کو بارہادرخواست دیں ہیں لیکن غیر قانونی فیکٹری انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ علاقہ مکینوں کودرپیش مسائل کانوٹس لیکر ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی فیکٹری کو بند کرایاجائے۔