سنہری(مشورہ ام ایمان)

85

موسم گرما کی آمد آمد محمد علیم نظامی
بالآخر ایک اور سال بیت گیا۔ موسمِ گرما کی آمد آمد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بعض پھل موسم گرما کے لیے اور بعض پھل موسم سرما کے لیے مختص کیے ہیں۔ چونکہ آج کل میں موسم گرما اپنا آغاز کرنے والا ہے اس لیے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ موسم سرما کے کچھ پھلوں کا تذکرہ کرلیا جائے تاکہ جن لوگوں کے ذہنوں میں پھلوں کے حوالے سے یہ بھس بھرا ہوا ہے کہ شاید سارے ہی پھل اپنے اندر نقائص رکھتے ہیں اور انہیں خریدنا یا پھر کھانا کچھ مزا نہیں دیتا، ان کی غلط فہمی دور ہوجائے۔ ایک یا دو کے سوا موسم سرما کے سارے پھل لذیذ، مزیدار اور تندرست و توانا بناے والے ہوتے ہیں۔
1۔ سیب: پرانے زمانے کے لوگ کہتے تھے کہ سیب موسم سرما کا پھل ہے اس لیے یہ موسم گرما میں پیدا نہیں ہوتا، مگر حالیہ تحقیق کے مطابق سیب آج بھی حال ہی میں گزرنے والا پھل ہے۔ سیب میں اللہ تعالیٰ نے بڑی تاثیر رکھی ہے اور لوگ مہنگا ہونے کے باوجود اسے دھڑا دھڑ خریدتے ہیں اور گھر اپنے بیوی بچوں کو بھی کھلاتے ہیں اور خود بھی اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
2۔ کیلا: کیلا عصرِ حاضر کا ایک مفید اور ذائقہ دار پھل ہے۔ اگر صرف ایک کیلا بھی روزانہ کھا لیا جائے تو صحت پروان چڑھتی ہے۔ بچے کیلا خاص طور پر پیٹ بھرکے کھاتے ہیں تاہم بڑے لوگوں میں بھی زیادہ مقبول ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک کیلا نہ کھایا جائے کیونکہ قبض ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے، البتہ دو یا تین کیلے متواتر کھانے سے صحت بھی برقرار رہتی ہے اور کھانا بھی جلد ہضم ہوتا ہے۔
3۔ خربوزہ: اگرچہ موسم گرما آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے مگر ابھی یہ موسم اپنے عروج پر نہیں آیا۔ جوں جوں دن گزرتے جائیں گے خربوزہ اپنی تاثیر دکھاتا جائے گا۔ خربوزے میں اللہ تعالیٰ نے بڑی طاقت رکھی ہے، یہ زود ہضم بھی ہے اور قبض کشا بھی۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ ایک عدد خربوزہ روزانہ کھا لیا جائے تو پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ دن رات میں ایک یا دو خربوزے ضرور کھائیں تاکہ جسم کے اندر جاکر یہ قوت بخشے اور صحت کو بھی قائم رکھے۔
4۔ انار: پرانے وقتوں کے بزرگ کہا کرتے تھے کہ انار ایک ایسا مفید پھل ہے جس کے سرخ اور سفید دانے انسان کی صحت کو قوت بخشتے ہیں، اور یہ بات غلط بھی نہیں۔ انار کے ہر دانے میں طاقت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ انار کے دانے خون پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح انسان کا جسم انار کا دیوانہ ہو کر رہ جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک صحت مند انسان کو روزانہ انار کے دانے یا اس کا جوس ایک گلاس ضرور پینا چاہیے۔
5۔ تربوز: ماہرین کے مطابق تربوز موسم گرما کا سب سے مشہور اور اہم پھل ہے۔ یہ دوسرے پھلوں کی طرح موسم گرما میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اگر لال سرخ ہو تو اس کے اندر چینی ڈالنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ اتنا لذیذ ہوتا ہے کہ چھوٹے بڑے سبھی اس کو مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔
nn