سکھر، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا پنو عاقل میں ذمے داران سے اجلاس

143

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے پنوعاقل میں نظم جماعت اسلامی کے ذمے داران کیساتھ ایک اجلاس کیا۔ اس موقع پردعوتی،تنظیمی کام اور خوشحال پاکستان فنڈ مہم سمیت دیگر عوامی رابطہ مہمات کو تیز کیا جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازیں امیر ضلع سکھرنے پنوعاقل کی مقامی جماعت اسلامی فرقپور کے امیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پرقادر بخش کلھوڑو،وزیر علی نے مہم کی بابت آگاہ کیا۔