شادی لارج، گاؤں کے ٹی میں پا نی کے تا لاب سوکھ گئے

98

شا دی لارج (نمائندہ جسارت) پانی کی قلت گردونواح کے عوام اور جانور چرند پرند پا نی کی بوند بوند کو ترس گئے دس ہزار آبادی والے گاؤں کے ٹی میں پا نی کے تا لاب سوکھ گئے۔ عوام کے شدید احتجا ج پر ایک دن کے لیے محکمہ آبپا شی نے مڈکے واٹر کورس سیل کر کے ٹیل پر پینے کا پا نی پہنچانے کی ناکام کوشش کی، پانی ٹیل پر پہنچنے سے قبل ہی با اثر وڈیروں نے اپنے واٹر کورس توڑ دیے، ٹیل کے لوگ تاحال پینے کے پانی سے محروم۔ گزشتہ چار ماہ سے شادی لارج شہر اور اس کے گردو نواح کا علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے، شادی لارج نہر میں جب بھی پینے کا پانی چھوڑا جاتا ہے علاقے کے با اثر وڈیرے آبپاشی عملے کی مدد سے اپنے واٹر کورس توڑ کر پینے کے لیے چھوڑے جانے والے پانی سے اپنی زمینیں سیراب کر لیتے ہیں جبکہ عوام اور جانور چرند پرند پینے کے پا نی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔گزشتہ روز دو مہینے کے بعد ٹیل کے عوام اور گا ؤں کے ٹی کے لو گوں کے شدید احتجا ج پر شادی لا ر ج نہر کے مڈ کے واٹر کورس بند کر کہ پینے کا پا نی ٹیل پر چھوڑا گیا صرف دو گھنٹے گزرنے کے بعد ہی با اثر پا نی چور وڈیروں نے دو بارہ اپنے واٹر کورس توڑ کر پا نی چور کر لیا اور پا نی ٹیل تک پہنچے سے قبل ہی چور کر لیا اور لوگ پا نی کی بوند بوند کو ترستے گئے۔ شادی لار ج کے سینئر صحا فی اور سما جی ور کر محمد ادریس لوند۔نے بتایا کہ ہمارا گا ؤں کے ٹی جس کی آ با دی دس ہزار ہے اور ویاں پر ایک پینے کے پا نی کا تا لا ب ہے گو گزشتہ دو مینے سے سو کھا ہوا ہے اور اس علاقے کے لوگ اور خواتین کئی کلو میٹر پیدل سفر کر کے پینے کا پانی بھر کر لاتی ہیں جو کہ ایک اذیت ناک عمل ہے۔