شام ‘ مظلوم عوام عالمی استعمار کاتختہ مشق بن گئے‘ دردانہ صدیقی

56

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی خواتین کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ شام کے مظلوم عوام عالمی استعمار کے ہاتھوں تختہ مشق بن گئے ہیں۔انہوں نے قصبے ادلب میں بشاری افواج کی جانب سے کیمیکل حملے اور اس کے نتیجے میں 70 سے زائد معصوم بچوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بشارالاسد نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ساری حدیں پامال کردی ہیں۔ معصوم بچوں اور شہریوں پر کیمیائی ہتھیارں کا استعمال انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں بالخصوص مسلم حکمران افسوس ناک صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور شام کے قضیے کے فوری حل کے لیے سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کریں۔