صبح نو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ، 8کھلاڑیوں نے مین راؤنڈ میں جگہ بنا لی

53

اسلام آباد(جسارت نیوز) عرفان اللہ، موسیٰ، نعمان اور حسنین سمیت 8 کھلاڑیوں نے صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگلز کے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ مرحلے کے 2,2 میچز جیت کر مین راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ٹینس کورٹس میں صبح نو نیشنل ہارڈ کورٹ ٹینس چیمپین شپ میں گزشتہ روز مینز سنگلز کا کوائلیفائنگ مرحلہ کھیلا گیا جس میں 8 کھلاڑیوں نے 2,2 میچز جیت کر مین مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا جو کھلاڑی مین راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہے ان میں عرفان اللہ، موسیٰ چودھری ، نعمان احمد، احمد اسجد، حسنین محمود، شاکر اللہ اور رِک وین گرون شامل ہیں۔ مینز سنگلز کے مین راؤنڈ کا پہلا مرحلہ آج کھیلا جائے گا جس میں عقیل خان، یاسر خان، ایم عابد اور دیگر نامور کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ گزشتہ روز مینز سنگلز کے زیادہ میچز ہونے کی وجہ سے بوائز انڈر 18کے پہلے مرحلے کے میچز نہیں کھیلے جا سکے ، آج کھیلے جائیں گے۔