(مائی کراچی نمائش کراچی کے لیے امن کا پیغام ہے‘ (سراج قاسم تیلی

147

سوال:۔مائی کراچی نمائش کا ماضی کیا ہے ؟
سراج قاسم تیلی :۔ سال2004میں جب کراچی میں امن وامان کی صورتحال انتہائی ابتر تھی ،کاروباری حالات بھی خراب ہونے سے تاجراور صنعتکار پریشان تھے ،ایسے میں ہم نے” میرا کراچی امن کا گہوارہ ” کا سلوگن پیش کرتے ہوئے مائی کراچی نمائش کا آغاز کیا،کراچی کے عوام ہر سال دلچسپی کے ساتھ اس نمائش میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ ’’مائی کراچی‘‘نمائش کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ 2004میں جب میں کراچی چیمبر آف کامرس ک صدرتھا۔اس وقت میڈیا بالالخصوص مغربی میڈیاکی جانب سے کراچی کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کومد نظر رکھتے ہوئے کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے’’ مائی کراچی‘‘ نمائش کا آغاز کیا جو بلاکسی تعطل پابندی کے ساتھ 2004سے کامیابی کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اور یہ ایونٹ کراچی چیمبر کے لئے کامیابی کی علامت بن گیا ہے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی )کے زیر اہتمام 14ویں ’’مائی کراچی‘‘ نمائش جمعہ7اپریل 2017 سے ایکسپو سینٹر کراچی میں شروع ہو گئی، جس میں ملکی وغیر ملکی نمائش کنندگان تقریباً 10لاکھ سے زائدافراد کے سامنے اپنی خدمات اور مصنوعات کی تشہیر کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نمائش کا افتتاح کیا ۔ نمائش3روز تک جاری رہنے کے بعد ہ9اپریل 2017کو اختتام پذیر ہو گی۔
سوال:۔ نمائش سے ملکی برآمدات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
سراج قاسم تیلی :۔نمائش بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو کنزیومر میٹنگز کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگی ،اس سے ملکی اور غیر ملکی سر مایہ کار بھی فائدحا صل کر سکیں گے ،اس کے علاوہ کراچی کے عوام کو تفریحی سہولتیں بھی میسرآئیں گی۔کے سی سی آئی کے صدر نے’مائی کراچی‘‘ نمائش کو ہر سال بہتر بنانے پر کراچی چیمبر کے تمام سابق صدور کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ہر بارنمائش کو بہترسے بہتر بنانے پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھی جس کی وجہ سے’’مائی کراچی‘‘ نمائش پاکستان کا ایک کامیاب اور سب سے بڑا ایونٹ بن گیاہے اور اب اس کا دائرہ کار ایکسپو سینٹر کے3ہالز سے بڑھ کرتمام 6ہالز تک وسیع ہو گیا ہے۔
سوال:۔کے سی سی آئی مستقل بنیادوں پرنمائش کاانعقاد کررہاہے اس سے کے سی سی آئی کو کیا فائدہ ہو رہا ہے
سراج قاسم تیلی :۔کے سی سی آئی مستقل بنیادوں پر بغیر کسی مالی فوائدکے اس نمائش کاانعقاد کررہاہے جس کامقصد کراچی کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ’’ میڈ اِن پاکستان‘‘ کی ٹیگ لائن کو فروغ دینا ہے۔نمائش کوکامیاب بنانے میں سندھ حکومت ،گورنر سندھ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون کو بھی سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کو درپیش مسائل کے باوجود تاجر برادری چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اور کاروباری و صنعتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ثابت قدم ہے۔
سوال:۔ 14ویں ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی صورتحال کیا ہو گی؟
سراج قاسم تیلی :۔ 14 ویں ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش میں مقامی و غیر ملکی تاجر اس سال بھی ایک بار پھر بھرپور طریقے سے شرکت کررہے ہیں۔ روس، بیلاروس، سری لنکا، رومانیہ، یوکرین،ملائیشیا، ایران اور ترکی بھی اس سال ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں جبکہ تھائی لینڈ نے بھی 30 اور انڈونیشیا نے بڑے پویلین کے قیام کے لیے 10اسٹالز بک کروائے ہیں۔ 14ویں ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش پاکستان جو قدرتی خوبصورتی،روایات اور ثقافت کا مرکز ہے کوفروغ دینے کے لئے بہترین موقع فراہم کرے گی باالخصوص کراچی کی حقیقی تجارتی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ’’ مائی کراچی‘‘ نمائش تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس سال فوڈ کورٹ کے رقبے کو کو دگنا کردیا گیا ہے اور بچوں کے کھیلنے کے لیے ایریا میں بھی دورہ کرنے والی فیمیلز کو کئی نئی تفریحی سہولیات میسر ہوں گی۔
سوال:۔ ٹی ڈی اے پی کی سپورٹ کہا تک حاصل ہے؟
سراج قاسم تیلی :۔ٹی ڈی اے پی کی سپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی یہ نمائش مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ نمائش میں دستیاب تفریحی سہولتوں اورمختلف انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نمائش میں اس سال ایکسپو سینٹر کے تمام ہالز میں تقریبا 280 اسٹالزقائم کیے گئے ہیں جہاں پاکستانی اور غیر ملکی مصنوعات اور خدمات کی تشہیرکی جائے گی اور اس امر کی کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی و غیر ملکی افراد نمائش کا دورہ کریں جس کا مقصد کراچی کا مثبت امیج اجاگر کرناہے کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی و اقتصادی مرکز ہے۔محمد ادریس نے مزید کہاکہ نمائش میں تیسری بار لان فیبرک کا پویلین قائم کیا گیاہے جس میں پاکستان کے معروف برانڈز اپنی ڈیزائنرز لان مصنوعات متعارف کروائیں گے ۔ مزید یہ کہ ایکسپوسینٹر میں مائی کراچی کے دوران آنے والی فیملیز کی تفریح کے لئے فوڈ کورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں اور پرندوں کے شو کے علاوہ آتش بازی کا بھی شاندارمظاہرہ کیاجائے گا۔
سوال:۔نمائش کا سلوگن کیا ہے
سراج قاسم تیلی :۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی)کی سالانہ مقبول ترین نمائش “مائی کراچی اواسس ہارمونی”(میرا کراچی امن کا گہوارا)کراچی ایکسپوسینٹر میں 7 اپریل سے شروع ہوگی اور9اپریل تک جاری رہے گی،نمائش کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کریں گے ۔نمائش میں غیر ملکی سفارتکاروں اور نمائش کنندگان کی بڑی
تعداد شرکت کررہی ہے،
سوال:۔نمائش میں خواتین کے لیے کیا رکھا گیا ہے۔
سراج قاسم تیلی :۔نمائش میں خواتین کے لیے ہال نمبر6میں “لان پویلین”قائم کیا جارہا ہے جہاں خواتین نت نئے ڈیزائن کے لان سوٹ خرید سکیں گی۔نمائش کے ذریعہ شہرکراچی کی تعمیروترقی اور دنیا بھر میں کراچی سمیت پاکستان بھر کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے جو کردار ادا کیا اس کے ثمرات پاکستان کی ترقی کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔
سوال:۔نمائش میں6ہال کی ترتیب کس طررکھی گئی ہے؟
سراج قاسم تیلی :۔مائی کراچی میں مجموعی طور پر6ہال میں ملکی اور 12ممالک کے278اسٹالز قائم کیے گئے ہیں،تھائی لینڈ کے30،انڈونیشیا کے12 اسٹالز سمیت بیلا روس، ویتنام، چائنا، رشیا، سری لنکا، یوکرین، رومانیہ اور ایران کے اسٹالز شامل ہیں،
سوال:۔ایران اور پاکستان کے مابین بینکنگ چینل کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو کس طرح فروغ دیا جائے گا؟
سراج قاسم تیلی :۔ایران اور پاکستان کے مابین بینکنگ چینل کے قیام سے دوطرفہ تجارت کو فروغ حاصل ہونے کے وسیع تر امکانات ہیں اورایران کی مائی کراچی ایکسپو میں شرکت ایک بار پھردوطرفہ کامیاب تجارتی روابط کا آغاز ہے ۔
سوال:۔سندھ حکومت نے مائی کراچی نمائش کیا حصہ ہے
سراج قاسم تیلی :۔سندھ حکومت نے مائی کراچی نمائش کو ہمیشہ اپنا سمجھاہے اور سندھ حکومت مائی کراچی کی شریک میزبان بھی ہے،کراچی چیمبر کی قیادت دنیاکو کراچی میں ہونے والی اس نمائش کے ذریعہ یہ ثابت کرچکی ہے کہ کراچی سیف سٹی ہے اورسوشل میڈیا پر دنیا بھر میں یہ پیغام پھیل رہاہے یہی وجہ ہے کہ جن ممالک نے یہاں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی ان کے اپنے شہری آزادانہ کراچی کا رخ کرتے ہیں اور یہاں کی مارکیٹوں سے اشیاء کی خریداری کرتے ہیں۔
سوال:۔کراچی میں امن وامان کی صورتحال میں بہتر ی کے نمائش اثرات؟
سراج قاسم تیلی :۔کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ، یہ نمائش پیار،محبت اورکراچی میں امن کا پیغام پہنچانے کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے،نمائش میں خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کراچی چیمبر رعایتی نرخوں پر اسٹالز فراہم کرتا ہے اور کئی دیگر مستحق لوگوں کو بھی اسٹالز دیے جاتے ہیں ۔ نمائش میں منفرد انداز میں فوڈ کورٹ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ملکی وغیرملکی کھانوں کے اسٹالز ہوں گے،بچوں کے لیے کڈز ایریے میں پلے لینڈ ہے جبکہ فلاور شو اور برڈ شو کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے،6اپریل کی شب کراچی ایکسپو سینٹر میں آتش بازی کا عالیشان مظاہرہ ہوگا،نمائش میں پاکستان نیوی،ائرفورس اور پاکستان رینجرز کے اسٹالز بھی ہوں گے،نمائش کے حوالے سے میئر کراچی وسیم اختر کا خصوصی تعاون ہمیں حاصل ہے۔ مائی کراچی نمائش کے حوالے سے وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،وفاقی وزراء سعد رفیق،احسن اقبال، خواجہ آصف،رانا تنویر،کامران مائیکل ،اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی،ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا،صوبائی وزیر جام خان شورواور دیگر وزراء کو بھی خصوصی دعوت نامے بھیجے ہیں،کراچی میں متعین غیرملکی سفارتکاروں نے ہمیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ اسلام آباد میں تعینات کئی ملکوں کے سفیر بھی نمائش کا دورہ کریں گے۔