میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخا ص میں بلدیہ کی ناقص کارکر دگی ، پانی وبجلی کے بحران، تعلیم و صحت کی سہولیات کے فقدان اوراور دیگر مسائل حل نہ ہونے کے خلاف پی ایس پی کا میرپورخاص پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ ،چیئرمین بلدیہ میرپورخاص سے استعفی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی طرح میرپورخا ص میں بھی پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی رہنما برکت قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل میرپورخاص شہر صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہو ا کرتا تھا جہاں صحت ، صفائی ستھرائی ،اور دیگر عوامی مسائل اپنی مثال آپ تھے مگر موجودہ عوامی نمائندوں اور خاص کرموجودہ بلدیہ کے چیئرمین کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ، شہر کی گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی شدید مصنوعی بحران پید ا کیا گیا ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کے لیے در پدر ہیں شہری مہنگے داموں بازار سے پینے کا پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں،جب کے گندگی کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں اضافے کے باعث شہری بیمار ہو رہے ہیں جب کے بلدیہ چیئرمین سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اس موقع پر محمد التجاء خان ،عبدالستار خان اور محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام فوری طور پر درست کیا جائے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ، میرپورخاص سے کراچی کے لیے مہران ایکسپرس کو فوری چلایاجائے اور میرپورخاص شہر میں یونیورسٹی قائم کی جائے انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پورے شہر میں بلدیہ کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔ چند سال قبل میرپورخاص شہر صفائی ستھرائی کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہو ا کرتا تھا جہاں صحت ، صفائی ستھرائی ،اور دیگر عوامی مسائل اپنی مثال آپ تھے مگر موجودہ عوامی نمائندوں اور خاص کرموجودہ بلدیہ کے چیئرمین کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔