نیشنل بینک انٹر گروپ ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹورنامنٹ میں آڈٹ گروپ کی کامیابی

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک انٹر گروپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آؤٹ گروپ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بورڈ گروپ کو 3 رنز سے ہرا دیا۔ اس میچ کا مرد میدان کا ایوارڈ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے آڈٹ گروپ کے عثمان اظہر کو دیا۔ گزشتہ روز میچ کو اویس اسد خان، عبدالواحد سیٹھی اور فیصل ٹوبرہ نے بھی دیکھا آڈٹ گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ عثمان اظہر نے 6 چوکوں کی مدد سے 57 محمدآصف نے 26 اور انس اطہر نے 22 رنز اسکور کئے۔
فر ید حسن نے 28 رنز اور عدیل نا صر نے 34 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بورڈ گروپ کی ٹیم مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔ توحید السلام نے 34 محسن علی نے 22 نوران شاہ نے 22 اور حسین ارشاد نے بھی 22 رنز اسکور کئے۔ محمد شعیب نے 31 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مظہر حسین اور فاروق شیخ امپائرنگ اور سلمان کاظمی نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔