کراچی (اسٹاف رپوٹر) انسداددہشت گردی کی عدالت نے اشتعا ل انگیز تقریر میں سہولت کاری اور بغاوت سے متعلق مقدمات میں وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ پیر تک مؤخر کردیا جبکہ فاروق ستار ،عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو 20مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔