پاناما کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کے منتظر ہیں‘ترجمان پاک فوج

105

راولپنڈی (آن لائن) پاک فوج کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ میں پاناما کیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا جواب نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما کیس سے متعلق برطانیہ میں سوال پر ان کے جواب کو نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھی تمام پاکستانیوں کی طرح پاناما کیس کے انصاف پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے۔