اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار کو پی پی 23 کے ضمنی ا نتخاب میں بلے کے نشان پر انتخاب لڑنے
کی اجازت مل گئی ہے۔ بلے کے نشان پر پابندی کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔