سانگھڑ (نمائندہ جسارت) 28گھروں کے متاثرین میں سامان تقسیم کیا گیا۔ تین دن پہلے گھروں کو اچا نک آگ لگی تھی ڈپٹی کمشنر نے متا ثرین میں خیمے، راشن ،دریاں ،چادریں کو لر اور دیگر سامان تقسیم کیا۔ پانچ اپریل کو پیرو مل تھا نے کی حد میں گا ؤں شیر محمد مری میں اچانک آگ لگنے سے اٹھا ئیس گھر جل کر خا ک ہو ئے تھے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے سندھ حکومت کی جا نب متا ثرین کی مالی مدد کی مد میں سامان تقسیم کیا جس میں خیمے کمبل ،اشیا خورو نوش ،دریاں، چادریں شا مل تھیں ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 74گھر متا ثر ہو ئے ہیں ان 74گھروں کے سیکڑوں متا ثرین کو سامان مہیا کیا گیا تاکہ متا ثرین کو فوری ریلیف مل سکے انہوں نے بتا یا کہ آئندہ ایسی حکمت عملی تیا رکی جائے گی کہ ایسے واقعات سے فوری طور پر نمٹنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات میں کم سے کم رونما ہوں انہوں نے کہا ہے کہ متا ثرین کی مکمل مدد کر نے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔