کوٹری، لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

71

کوٹری (نمائندہ جسارت) حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات 18،19،20 شعبان کو منعقد کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو منورعلی مہیسر کی زیر صدارت کوٹری آفس میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے او ر پچھلے سالانہ عرس کی نسبت سیکورٹی دگنی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے مزار کے اطراف سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔