’ گلونائزڈ اینڈ اسٹیل سیلنگ سسپنشن سسٹم ‘ کی ویلیوایشن جاری کردی گئی

50

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو یشن نے ’’ گلونائزڈ اینڈ اسٹیل سیلنگ سسپنشن سسٹم ‘‘ کی ویلیویشن جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25اے کے تحت ’’ گلونائزڈ آئرن اینڈ اسٹیل سیلنگ سسپنشن سسٹم ‘‘ کی رولنگ نمبر 1120/2017 جاری کر دی گئی ہے ۔ ویلیو ایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمد کی جانے والی ’’ گلونائزڈ آئرن اینڈ اسٹیل سیلنگ سسپنشن سسٹم / ٹی گرڈ ‘‘ کی درآمد ویلیو 1.10 ڈالر فی کلو گرام مقرر کی گئی ہے ۔ دوسری جانب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن نے ’’ پولی ووڈ / فلم فیسڈ پولی وڈ ‘‘ کی ویلیویشن جاری کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کی جانب سے کسٹمز ایکٹ 1969 کی شق 25 اے کے تحت پولی ووڈ / فلم فیسڈ پولی ووڈ ‘ کی رولنگ نمبر 1121/2017 جاری کر دی گئی ہے ۔ ویلیو ایشن رولنگ کے مطابق چائنا سے درآمد کی جانے والی پولی ووڈ ( اب ٹو 5mm ) کی درآمدی ویلیو 275 ڈالر فی سی بی ایم ، تھا ئی لینڈ ، انڈونیشیا اور ویتنام سے درآمد کی جانے والی پولی ووڈ ( اپ ٹو 5mm ) کی درآمدی ویلیو 280 ڈالر فی سی بی ایم ، چائنا سے درآمد کی جانے والی پولی ووڈ ( اب ٹو 5mm تا 14.99mm ) کی درآمدی ویلیو 185 ڈالر فی سی بی ایم ، تھائی لینڈ ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور ویت نام سے درآمد کی جانے والی پولی ووڈ ( اب ٹو 5mm تا 14.99mm ) کی درآمدی ویلیو 190 ڈالر فی سی بی ایم مقرر کی گئی ہے ۔