گوادر (نمائندہ جسارت) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کے صدر محمد جان حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر میں کچھ مفاد پرست لوگوں کا ٹولہ موجود ہے جو صرف اور صرف اپنی ذاتی مفاد کے لیے بی این پی کا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے، یہ مفاد پرست ٹولہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گوادر زون کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہے تاکہ بی ایس او مزید کمزور ہو۔ گوادر کے تعلیمی مسائل پر بی ایس او کا کھڑا ہونا مفاد پرست ٹولے کو گوارا نہیں۔ بی ایس او کے دوستوں کی محنت اور کوششوں سے آج بی ایس او گوادر میں منظم اور فعال ہوچکا ہے۔ جو مفاد پرست ٹولے کو ہضم نہیں ہورہا ہے۔ ہم بی ایس او اور بی این پی کے مرکزی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام معاملات کا نوٹس لیں۔