یمن: اتحادی افواج نے باغیوں کے 10 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے

99

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے ساحلی شہر مخا پر حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائل عرب اتحادی افواج نے تباہ کردیے ۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کی صبح عرب اتحادی افواج نے مخا شہر کی جانب داغے گئے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ دوسری جانب اتحادی طیاروں نے جنبل جندلہ کے علاقے اور صوبہ شبوہ کے شہر بیحان کے مغرب میں فضائی حملے کرتے ہوئے باغی ملیشیاؤں کے اسلحہ خانے تباہ کردیے۔