رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں چاول کی برآمدات میں 11فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں 1ارب 21کروڑ ڈالر کے 27لاکھ 25ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے ۔
رواں سال اسی عرصہ میں 11فیصد کمی کے 1ارب 3کروڑ ڈا لر رہ گئے اور چا ول کا مجمو عی حجم 24لاکھ 13ہزار میٹرک ٹن رہا چاول کے بڑے برآمد کندگان کے مطا بق پاکستان میں محکمہ زراعت صرف نا م کا ہی رہ گیا جس نے گز شتہ کئی سالوں سے چاول کے کا شتکار کو کم لاگت میں تیار ہو نے والی کو ئی بھی اقسام دریافت کر کے نہیں جبکہ ہما رے ہمسایہ مما لک بھارت ،بنگلہ دیش،سری لنکاسمیت دیگر ممالک میں ایگریکلچر نے مختلف اقسام کی درجنوں ایسی اقسام دریا فت کر دی ہیں جن کی پیداواری لا گت کم اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ ہیں اس کے برعکس پاکستان کے پاس وہی پرانی اقسام ہیں جن کی پیداواری لا گت بہت زیادہ ہے ۔
انٹر نیشنل مارکیٹ میں ریٹ نہیں ملتا برآمدکندگان نے کہا کہ اگر محکمہ زراعت چاول کے کاشتکار کم لا گت والی چاول کی اقسام دریا فت کر کے دے پاکستان کی برآمد بھی بڑھ سکتی جس پاکستان میزر مبا دلہ آئے گا پاکستان کا کا شتکار خو شحال ہو گا اور جب اسے اپنی محنت کا پھل ملے گا تو خوش ہو گا ۔