مصرکے دارالحکومت قاہرہ سے نوے کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے قریب واقع ایک چرچ کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں تیرہ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کا بتایا جا رہاہے۔