لاہور(جسارت نیوز ) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث فاسٹ بولر محمد عرفان بکیز سے رابطہ کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ نہ کرنے پر پشیمان نظر آتے ہیں اور اس کا برملا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ فاسٹ بولر محمد عرفان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے تاہم بْکیز کی پیشکش سے متعلق بورڈ کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا افسوس ہے۔محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان میرا فخر ہے آج میں جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، میں کسی قیمت پر پاکستانی وقار کے سودے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ماں اور والد کی وفات کے باعث بہت پریشان رہے جس کے باعث وہ بورڈ کو بروقت اطلاع نہیں کر پائے۔