افغانستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے، محمد نبی

66

ممبئی (جسارت نیوز) افغانستانی ٹیم کے ا سٹار آل راؤنڈر محمد نبی نے کہا ہے کہ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، آئی پی ایل ہمارے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، عمدہ پرفارم کر کے دنیا پر ثابت کریں گے کہ افغانستانی کھلاڑی بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد نبی آئی پی ایل میں دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوالیٹی بلے باز اور بولرز ہیں، ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی شاندار ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ اب ہماری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولیات کی کمی کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے افغانستان میں کھیلنا بہت مشکل ہے، افغانستانی کرکٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں لیکن سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آگے نہیں آ پاتے ۔
جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔