انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور مسائل کے حل کے لیے میری معاونت کریں,وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان

152

راولپنڈی(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور مسائل کے حل کے لیے میری معاونت کریں۔ و فاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منتخب نمائندے عام آدمی کی طاقت اور آواز بنیں اورمنتخب نمائندے عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام سچ اور جھوٹ، ثابت قدمی اور مفاد پرستی کرنے والوں کے درمیان تفریق کریں،سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں۔ و فاقی وزیر داخلہ چود ھر ی نثار علی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند سیاسی رہنما سیاست کے نام پرعوام کو بے وقوف بنانے کی روش پر چل نکلے ہیں۔