تعلیمی اداروں کو اسلامی اقدار اور جدید تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے، یاسر اقبال

75

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم محمد یاسر اقبال کھارا نے کہا ہے کہ پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے، ان سے نکلنے کی واحد امید تعلیم یافتہ نوجوان ہی ہیں، اسلام کی حقیقی تعلیم کا درس دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اسلامی اقدار اور جدید تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ طلبہ دینی تعلیمات کی روشنی میں وقت کے جدید تقاضوں سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے میدان عمل میں آئیں اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مایوسیوں اور غیر دینی حصار کو توڑ کر تعلیم کے ذریعے تبدیلی لانی ہے تاکہ اسلامی معاشرے کو تشکیل دیا جائے۔