ثانیہ مرزا کو چارلیسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں شکست

63

چارلسٹن (جسارت نیوز) ا سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا چارلیسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، ریکل اور جلینا نے مرزا اور اینڈریا کو کوارٹرفائنل میں شکست دی۔ امریکا میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں امریکن کھلاڑی ریکل اٹاوو اور ان کی لٹوین جوڑی دار جلینا اوسٹا پنکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور اینڈریا کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔