جرمن چانسلر نے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا فیصلہ درست قرار دیدیا

122

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ملک سے افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کا دفاع کیا ہے۔ برلن میں مہاجرین کی مدد کرنے والی تنظیموں کی جانب سے منعقد کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر مرکل کا کہنا تھا کہیورپی یونین کے تمام دیگر رکن ممالک ایسے افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیتے ہیں جنہیں ان ممالک میں سیاسی پناہ کا حق دار نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے افغان صدر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا تاثر نہ دیں کہ افغان اپنے ملک میں نہیں رہ سکتے۔ ایسی صورت میں ہم سب اپنی راہ کھو بیٹھیں گے اور ہمیں افغان فوج میں شامل ہو کر طالبان کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے مقامی افراد نہیں ملیں گے۔