جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔

110

عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر، کارلاسوریز، گارسیا اور پولوچنکووا مونٹریری اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
میکسیکوسٹی (جسارت نیوز) عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر، کارلا سوریز نوارو، کیرولین گارسیا اور پولوچنکووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ میکسیکو میں ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں جرمن اسٹار اینجلیق کربر نے دفاعی چیمپئن ہیتھرواٹسن کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں اسپینش کھلاڑی کارلا سوریز نے فرانس کی علیزے کورنیٹ کو 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پولوچنکووا نے ٹیمیا ببوس کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کی کیرولین گارسیا نے حریف امریکن کھلاڑی بوزرپ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔