شی جن پنگ سے دوسری ملاقات پر ٹرمپ کا اظہارِ اطمینان

112

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ امریکی وزیر تجارت نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا نے چین کے ساتھ تجارت سے متعلق 100 دن کا ایک لائحہ عمل ترتیب دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں کامیابی کے کئی سنگ میل طے کیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے بارے میں بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے اسلحہ میں اضافے کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔ ٹلرسن نے کہا کہ دونوں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر متفق ہیں۔