مجھ پر لگا الزام آج تک ثابت نہیں ہوسکا، دانش کینیریا

55

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے اسپن بولر دانش کینریا نے اپیل کی ہے کہ پیٹرن انچیف پی سی بی وزیر اعظم مجھے انصاف دلوائیں، مجھ پر لگا الزام آج تک ثابت نہیں ہوسکا، روزنامہ جسارت کے آفس میں انٹرویو دیتے ہویے اسپن بولر کا کہنا تھا کہ میں 6سال سے اپنے اوپر لگنے والے الزام کو جو اب تک ثابت نہیں ہوسکا انصاف کا متلاشی ہوں لیکن پی سی بی اہلکاروں سے لے کر کسی بھی سطح پر ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی۔ اب روزنامہ جسارت کے پلیٹ فارم سے ایک مرتبہ پھر پیٹرن انچیف پی سی بی وزیراعظم نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ مجھے انصاف دلوائیں تاکہ میرا معاشی مسئلہ بھی حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میرے کیس کو بہت اچھی طرح پیش کرسکتا ہے کیونکہ مجھے یہ مقام اسی کی وجہ سے ملا ہے۔ جب ہم کراچی سے کھیلتے تھے تو یہ ہی جسارت تھا ہماری کارکردگی کو نمایاں طور پر پیش کرتا تھا۔ قارئین کے لیے تفصیلی انٹرویو آج سنڈے میگزین میں ملاحظہ کریں۔