’اے لوگوں جو ایمان لائے ہو یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے اور یہ سب گندے شیطانی کام ہیں

132

سورہ المائدہ آیت نمبر 47 میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں ’’اے لوگوں جو ایمان لائے ہو یہ شراب اور جوا اور یہ آستانے اور پانسے اور یہ سب گندے شیطانی کام ہیں ان سے پرہیز کرو، امید ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی‘‘ سورہ البقرہ میں بھی ارشاد ہوا کہ ’’نشے کی حالت میں نماز کے قریب مت جاؤ‘‘ یہ پہلا ہلکا حکم تھا جس میں ممانعت تھی بعد میں قطعی منع ہوگیا اور حرام قرار دے دی گئی۔ نبی کریمؐ نے حکم دیا اب نہ کوئی پی سکتا ہے نہ بیچ سکتا ہے لہٰذا مدینہ کی گلیوں میں شراب پانی کی طرح بہہ رہی تھی سب نے پھینک دی تھی۔
شراب کے طبعی اثرات بھی بہت برے ہیں اس کے پینے سے یرقان ہوجاتا ہے، کینسر ہوجاتا ہے، فشار خون بلند ہوجاتا ہے، ذیابیطس ہوجاتی ہے، اس کے نفسیاتی اور ذہنی اثرات بھی نہایت برے ہیں۔ ایسی ماں جو شراب نوشی کرتی ہو اس سے پیدا ہونے والی اولاد ذہنی طور پر کمزور ہوتی ہے۔ ایسا شخص اخلاقی و ذہنی کمزوری میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ماہرین نفسیات میں ADDICTION کو DSMR میں ایک نفسیاتی مرض بیان کرتے ہیں۔ امریکا میں بھی شراب نوشی کی حالت میں ڈرائیونگ پر پابندی ہے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب نوشی پر اس کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہونی چاہیے تاکہ پاکستانی مکمل طور پر ذہنی اور جسمانی و روحانی طور پر صحت مند ہوں اور دین، ایمان اور اسلامی احکامات کی پوری طرح پابندی ہوسکے۔
(نصرت مبین)