دہشت گردوں کاہر محاذ پر مقابلہ کیاجائے گا، سنی ایکشن کمیٹی

114

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) سنی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لاہور میں مردم شماری عملے پر حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ‘مظاہرین پلے کارڈزاٹھائے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنما علامہ پروفیسر عبدالصمد حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں مردم شماری کے عملے پر دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کے اندورنی امور اورعوامی فلاحی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیاہے ‘پاک فوج کی ملک اور قوم کے لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہیں‘ پاک فوج کے جوانوں نے اپنے خون سے ملک کی حفاظت کی ہے ‘پاک فوج کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ‘ملک کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشت گردوں کاہر محاذ پر مقابلہ کیاجائے گا۔