ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کو بند کیا جائے، محمد اسلم شورو

88

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) گوٹھ سکھ پور کے رہائشیوں محمد اسلم شورو، عبدالغفور شورو اوردیگر نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ علاقے میں قائم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو بندکرکے شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ وہ حیدآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرانہوں نے مذید کہا کہ گوٹھ سکھ پور میں قائم پیپر فیکٹری سے نکلے والے دھویں، زہریلے پانی اور غلاظت سے علاقہ مکینوں میں سانس سمیت دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کیخلاف مذکورہ فیکٹر ی کی جانب سے فیکٹری کا فضلہ نہر میں پھینکا جارہا ہے جس کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے افسران کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ فیکٹری کیخلاف ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کیخلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے۔ فیکٹری سے نکلے والے دھویں، زہریلے پانی اور غلاظت سے علاقہ مکینوں میں سانس سمیت دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔