پاٹلر کے ڈائریکٹر کرامت علی نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کو 4اپریل کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے انڈیا سے آئے ایک خط کا حوالہ دیا ہے جس میں ماروتی سوزوکی انڈیا کی مینجمنٹ نے وہاں کے 13مزدوروں پر ایک جھوٹا مقدمہ قائم کیا اور بغیر ثبوت کے جھوٹے گواہوں کی بنیاد پر ان کو سزا سنائی گئی۔ جس پر پاکستان کے مزدور بھرپور احتجاج کرتے ہیں مزدور ہونے کے ناطے اپنے ماروتی سوزوکی کے مظلوم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ذریعے غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے اور اصل مجرم کو سزا دلائی جائے اور انتظامیہ کو تنبیہ کی جائے کہ وہ مزدوروں کے ساتھ غیر انسانی رویہ ترک کر کے ان کے حقوق ادا کرے۔