وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، تاجر وں کی بجٹ تجاویز کا جائزہ

115

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے معاملات اور کاروباری برادری کی بجٹ تجاویر کا جائزہ لیا گیا، وزارت خزانہ میں منعقد اجلاس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور
ڈویژن ، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بجٹ کی تیاری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین نے اصلاحات کے اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے قانون سازی کے اقدامات سے کاروباری برادری کو فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کاروباری برادری کی بجٹ تجاویز کے حصول کیلیے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عام آدمی کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے اصلاحات پروگرام کا مقصد کاروباری و تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری برادری کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے اور موجودہ اقدامات کا مقصد بھی یہی ہے۔