کرپشن کی بیماری کو ختم کیا جائے!

81

پاکستانی عوام کرپشن کے خاتمے کے لیے بہت ہی پریشان ہیں حکومتوں نے گیر ملکی تابعداری پر مبنی اپنی پالیسیوں اور بدترین کرپشن اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کی سلامتی کو بے حد نقصان پہنچایا ہے۔ ہمارے ملک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے۔ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے بجائے مسلسل ظالمانہ اضافے ہورہے ہیں اور لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں۔
کرپشن ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ اگر کرپشن کا ناسور ختم ہوجائے تو پاکستان میں دہشت گردی خود بخود دم توڑ دے گی اور عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہوگا۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا واحد راستہ کرپشن کا خاتمہ ہے۔ کرپشن کے خلاف سخت ترین قوانین بنائے جائیں اور اس پر عمل بھی کیا جائے!! قومی دولت واپس لائی جائے، ورنہ کرپشن جیسی بیماری پورے ملک کو کھا جائے گی!!
آج ہمارے ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اداروں کے اندر کرپشن اور رشوت عام ہے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں لیے مارے مارے پھرتے ہیں، ان کو نوکریاں نہیں ملتی پھر مایوس ہوکر کسی دوسرے ملک کی طرف چلے جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
حکمران اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مجرمانہ غفلت سے ملک و قوم کو تصادم اور بگاڑ کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے صنعتوں کا پہیہ رواں دواں کیا جائے!! سودی نطام کا خاتمہ کیا جائے!! تاکہ ملک کرپشن سے پاک ہوسکے!!۔
عائشہ بی( گلشن اقبال)