کوٹری، پابندی کے باوجود فیکٹریوں کی جانب سے زہریلا پانی نہر میں چھوڑنے کا عمل جاری

80

کوٹری (نمائندہ جسارت) کوٹری میں سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے حکم امتناع کے باوجود 100سے زائد فیکٹریوں سے زہریلا پانی کراچی کے بی فیڈر نہر میں چھوڑنے کا عمل جاری ہے ۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیشن کوٹری میں 96 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوغیر فعال قرار دیتے ہوئے فیکٹریوں کے زہریلے اور کیمیکل زدہ پانی کو کے بی فیڈر نہر میں چھوڑنے کے عمل کو روکنے کا حکم دے چکا ہے لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جارہاہے اور نہ ہی کوئی سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے باعث کوٹری جامشورو ،ٹھٹھہ اور کراچی کے شہری کے بی فیڈرنہر کے ذریعے زہریلا اورکیمیکل زدہ مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔