آنے والے وقتوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم ہوں گے ،10 سال بعد ہمیں کلاس رومز میں اساتذہ کی ضرورت نہیں ہوگی

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آنے والے وقتوں میں اسمارٹ کلاس رومز قائم ہوں گے ،10 سال بعد ہمیں کلاس رومز میں اساتذہ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ روبوٹ اور آن لائن انفارمیشن ان کی جگہ لے لیں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ہر قسم کی دستیاب ٹیکنالوجی فراہم کی جائے،اس ضمن میں حکومت پاکستان سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار اداکررہی ہے جو لائق تحسین ہے۔ہم پاکستان میں ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں تاکہ ہمارا ملک سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں پیچھے نہ رہے۔جامعہ کراچی سمیت ملک کی دیگر جامعات میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم ہونے چاہییں۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد نے ایچ ای سی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے براہ راست وڈیو لنک پر جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹرپل ای کمپیوٹر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’پاکستان کمپیوٹر سوسائٹی کانگریس2017 ء‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔