امریکا نے بحری بیڑا شمالی کوریا کی طرف روانہ کردیا

74

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے بحری بیڑا شمالی کوریا کی طرف روانہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اپنے بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن کو جزیرہ نما کوریا کی جانب روانہ کردیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ چند روز قبل ہی امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیائی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے شامی فضائی اڈے پر بحری جہاز کے ذریعے میزائل داغے تھے۔امریکی پیسیفک کمانڈ کے ترجمان کمانڈر ڈیو بینہم نے بتایا کہ یو ایس پیسیفک کمانڈ نے بحری بیڑے یو ایس ایس کارل ونسن اسٹرائیک گروپ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سنگاپور سے مغربی بحرالکاہل کے شمال کی جانب روانہ ہوجائے۔