ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں اشیا ضروریات پر ٹیکسز بڑھانے پر کام شروع کر دیا

116

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2017-18ء میں سیمنٹ، سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکسز بڑھانے پر کام شروع
کر دیاہے ۔آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اعلیٰ ٹیکس حکام نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ ٹیکسز حاصل کرنے کے لیے مختلف سیکٹر پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے سیمنٹ،سگریٹ اور مشروبات کے سیکٹرز کو ابتدائی طور پرچنا گیا ہے ۔حکام نے مطابق سیمنٹ، سگریٹ اور مشروبات سے حکومت کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونے کی توقع ہے ۔