کراچی (اسٹاف ر پورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے 12 رکنی نگراں میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اعلان کردیاٰہے۔ اعلان کے مطابق 12 ڈاکٹرز پر مشتمل ایم کیو ایم (پاکستان) کی میڈیکل ایڈ کمیٹی بنائی گئی ہے جن میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نگہت شکیل، حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید، ڈاکٹر خلیق الرحمن، ڈاکٹر طارق احسان، ڈاکٹر محمد اکبر ناصر، ڈاکٹر اسفرین نوید، ڈاکٹر راحیلہ رحمن، ڈاکٹر نواز علی ملاح، ڈاکٹر سید ناظر حسین، ڈاکٹر مرزا محمد علی، ڈاکٹر طارق علی اور ڈاکٹر محمد طاہر شامل ہیں۔