کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی گلشن معمار زون رضوان شاہ، امیر جماعت اسلامی زون گجرو مقصود احمد ملک اورسیکرٹری نشرو اشاعت نعیم شروانی و دیگر ذمے داران ابوالخیر،عاطف اللہ والا،عبدالواجد اور امین اشعر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں روزنامہ جسارت قومی افق کے انچارج غافرا لزماں صدیقی کے بڑے بھائی طاہرالزماں صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی جیسی قریبی اور عزیزہستی کی جدائی ایک بہت بڑا صدمہ ہے، لیکن موت بر حق ہے اور ہر ذی روح کو موت کا مزا چکھنا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ غافرا لزماں صدیقی کے بڑے بھائی طاہرالزماں صدیقی کی مغفرت فرمائے، مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔