حکمران سزا اور انتقام کے فرق کواپنے عمل سے ثابت کریں، تنویر قریشی

43

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سزااور انتقام دو مختلف چیزیں ہیں جنہیں حکمرانوں کو اپنے عمل سے ثابت کر ناہوگا، انتقام ذاتی مفاد کیلیے ہوتا ہے جو معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہاہے،اردو بولنے والی قوم کو پانچویں قومیت تسلیم نا کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔یہ بات مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے سیکرٹری مالیات تنویر قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑیں اور مخصوص مہاجر مخالف طاقتیں ایک بار پھر اکھٹی ہوکرحرکت میں آگئی ہیں،نادرا آفس ہو یا سرکاری ہسپتال یا پولیس اسٹیشن غرض یہ کہ سرکاری ادارے صرف زبان کی بنیاد پر عوام کو عصبیت کا شکار بنارہے ہیں، حکمرانوں کی غلط پالیسیاں غلط نتائج کا باعث بنتی ہیں۔ قومیت کی بنا پر حقوق سے زبردستی محروم رکھانا برداشت نہیں کیا جاسکتا،خاموشی کو کمزوری سمجھنا دانشمندی نہیں۔