دہشت گردی امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے‘ سعوسی سفیر

158

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عبداللہ الزہرانی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ نااتفاقی ہے ہمیں مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر دہشت گردی اور امت مسلمہ کی جنگ لڑنی ہے اقوام عالم میں جگہ بنانے اور امت مسلمہ کو تسلیم کرانے کے
لیے اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پرآنا ہو گا ۔ جنرل راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کی قیادت کرنی چاہیے ۔ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب وہ واحد ملک ہے جس نے قیام پاکستان کے بعد پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی امت مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ اس پر تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف ہونا چاہیے ۔ وقت آ گیا ہے کہ راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کی کمان کریں وہ بہترین جرنیل ہیں پاک فوج کے لیے ان کی خدمات کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔