سارک ثالثی کونسل کے ڈائریکٹرجنرل تھو سا نتھا اویجے مانا نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے کا مقصد سارک ممالک کی پاکستان میں تجارتی منڈیوں میں بہتر انداز میں رسائی ہے

94

اسلام آباد(صباح نیوز)سارک ثالثی کونسل کے ڈائریکٹرجنرل تھو سا نتھا اویجے مانا نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے کا مقصد سارک ممالک کی پاکستان میں تجارتی منڈیوں میں بہتر انداز میں رسائی ہے، تاجر برادری کے تنازعات کے حل کے لیے سارک ثالثی کونسل انتہائی مفید ادارہ ہے، خطے کے تاجر اور صنعت کار اپنے تنازعات سارک ثالثی کونسل میں لا ئیں۔چیمبر آف کامرس ملتان اور بہاولپور کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے
انہوں نے کہا کہ بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان ٹیکسٹایل، اد ویات اور کیمیکل کے حوالے سے تنازعے سا منے آئے ہیں جس کو سارک ثالثی کونسل کی کا وشوں سے تینو ں فریقین نے مل بیٹھ کر حل کیا ہے جس کو سارک ممالک نے سراہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کا مقصد سارک ممالک کی پاکستان میں تجارتی منڈیوں میں بہتر انداز میں رسائی اور ثالثی کے زریعے تاجر برادری کے تنازعات کو حل کرنے پر زور دینا ہے،سارک ثالثی کونسل سارک خطے کے لیے انتہائی مفید ادارہ ہے،خطے کے تاجراور صنعت کاراپنے تنازعات دیگر اداروں کے پاس لے جانے کے بجائے سارک ثالثی کونسل میں لا ئیں۔