سعودی عرب‘ ٹریفک حادثے میں 3پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق‘ 25زخمی

71

جدہ( سید مسرت خلیل /نمائندہ خصوصی ) مکہ اور جدہ کے درمیان ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق جبکہ25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں
پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے زائرین بھی شامل ہیں۔ صحافیوں کی جانب سے حادثے کی تفصیلات کیلیے جب پاکستانی قونصلیٹ جدہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے حادثے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔