ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب نے ہیروئن اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر3 پاکستانی شہریوں کے سر قلم کردیے ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو اتوار کے روز سزائے
موت دی گئی سعودی میڈیا کے مطابق3 پاکستانی شہریوں پر ہیروئن کے کیپسول نگل کر منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا۔رپورٹ کے مطابق جن پاکستانی شہریوں کے سر قلم کیے گئے ان کی شناخت محمد اشرف ، محمد عارف اور محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ان 3 پاکستانی شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد رواں برس سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔